میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹر سراج الحق نے نیشنل ایکشن پلان برائے کشمیر بنانے کا مطالبہ کر دیا

سینیٹر سراج الحق نے نیشنل ایکشن پلان برائے کشمیر بنانے کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے نیشنل ایکشن پلان برائے کشمیر، بھارت پر عالمی پابندیاں لگانے، او آئی سی کی طرف سے بھارت کے ہر قسم کے سماجی، معاشی بائیکاٹ کرنے اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر کشمیر کے لئے عالمی مہم چلانے کے مطالبات کر دیئے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے اور اس کے لئے پہلے سے تیاری کی جائے۔ بھارتی فوج نے کشمیر کو انسانوں کے خون سے رنگین کر دیا ہے، عالمی منشور سے انحراف کر رہا ہے، اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہئے، ہمارے حکمران کشمیریوں کو مرتا، بلکتا اور جلتا دیکھ رہے ہیں، لگتا ہے احساس مر چکا ہے۔ 22 دسمبر کو لاکھوں لوگ حکمرانوں کے ضمیر جھنجوڑنے اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلیں گے اور اس مقام پر کشمیر مارچ ہو گا جس سے حکمران جاگ جائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام اب ہمارے منتظر ہیں، جہاد فی سبیل اللہ کا ماٹو رکھنے والے اداروں سے کہنا چاہتا ہوں غوری اور شاہین جیسے جدید ترین میزائل رکھنے والے خاموش کیوں ہیں، اپنے ماٹو کی لاج رکھیں ہماری نہیں سنتے تو اللہ کے پیغام کو سنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود، نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر، آزادکشمیر اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما عبدالرشید ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے 22 دسمبر کے کشمیر مارچ کی تفصیلات کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر ذریعہ استعمال کرتے ہوئے ملک بھر سے لوگ اسلام آباد میں پہنچیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں