حکومت میں ہیں اور ہمارے 200 دفاتر بند ہیں، خالد مقبول صدیقی
ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے شکوہ کیا ہے کہ جو جماعت حکومت میں ہے اس کے 200 دفاتر بند پڑے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میں خواتین کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی کو قومی دھارے میں لانا ہوگا، ہم حکومت میں ہیں اور ہمارے دو سو دفاتر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اْس جماعت سے خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے کارکن گرفتار ہیں اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، 1992 میں بھی ایم کیو ایم اتنی کم زور نہیں تھی، مہاجروں کے عروج کے بغیر پاکستان کا عروج ممکن نہیں، آج 50،60 فی صد سیٹیں کسی اور کو دے دی گئیں، نظام کے محافظوں کا سب سے بڑا خطرہ ایم کیو ایم ہے۔