میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا عمل شروع

گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا عمل شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا کام شروع ہوگیا،دیواروں سے جنگلے اُتارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کی حفاظتی دیواریں مسمار کی جارہی ہیں،ان کی جگہ جنگلا لگانے کا کام ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔الحمرا کے سامنے مال روڈ پر گورنر ہاوس کی دیواروں سے جنگلے بھی اُتارے جا رہے ہیں۔گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا تھاکہ وزیراعظم نے 72 گھنٹے میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام شروع کرنے کاکہا تھا۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنا ایک وعدہ پورا کردیا،گورنر ہاؤس کے نئے استعمال کے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کو آرٹ گیلری، عجائب گھر اور بوٹینیکل گارڈن بنانے کی تجاویز سامنے آچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک پلان اور حکمت عملی کے تحت گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائی جائیں گی اور دیوار کی جگہ حفاظتی جنگلہ لگایا جائے گا، گورنر ہاؤس کی عمارت گرانے کا تاثرغلط ہے ۔دوسری طرف وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ گورنر ہاؤس کو آرٹ گیلری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی چار دیواری کی جگہ خوبصورت آہنی جنگلا لگایا جائے گا،جس کی تنصیب سے عمارت مزید پرکشش ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس سے گورنر پنجاب کے دفاتر ختم کرنے کی صورت میں نوے شاہراہ قائداعظم کو نیا گورنر ہاؤس بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں