مختصر اغوا کی پولیس وارداتیں ، مغویوں سے خطیر رقم کی وصولی کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :ابراہیم انڑ) حیدرآباد میں شارٹ کڈنیپنگ کی تین وارداتیں، اے ٹی ایف انچارج کو اہلکاروں سمیت دھر لیا گیا، اے ٹی ایف انچارج وحید پنہور نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نجی گیسٹ ہاؤس منتقل کیا، چار کروڑ بھتہ طلب کیا، 18 لاکھ رقم رشتہ دار کے اکاؤنٹ میں منتقل کروائی، ذرائع، چھالیہ ڈیلر سے بھی لاکھوں روپے کا انکشاف، تحقیقات جاری ہیں، حقائق جلد سامنے ہونگے، ایس ایس پی حیدرآباد، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں شارٹ کڈنیپنگ کی تین وارداتوں میں مغوی لوگوں سے لاکھوں روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایف انچارج نے دو لوگوں کو گرفتار کرکے نجی گیسٹ ہاؤس منتقل کیا اور ایک شخص سے چار کروڑ روپے بھی طلب کیا تاہم بات 18 لاکھ میں ختم ہوئی اور اے ٹی ایف انچارج نے رقم اپنے رشتہ دار کے اکاؤنٹ میں منتقل کرائی، ذرائع کے مطابق ایک چھالیہ ڈیلر کو بھی گرفتار کرکے قید رکھا گیا اور 10 لاکھ روپے لے کر چھوڑا گیا، ذرائع کے مطابق ایک گرفتار شخص تاجر اور بکی تھی جس نے آزادی کے بعد ایک وزیر سے معاملے کی شکایت کی جس پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایف انچارج وحید پنہور سمیت 10 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی حیدرآباد نے بھی اے ٹی ایف انچارج سمیت 10 اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کی، ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ معاملہ سامنے آیا ہے، تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے ہونگے ۔