میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرد کے دوسرے، تیسرے، چوتھے نکاح پر کوئی شرعی قدغن نہیں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

مرد کے دوسرے، تیسرے، چوتھے نکاح پر کوئی شرعی قدغن نہیں،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔عدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا تھا کہ اجازت کے بغیر خاوند کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نکاح کا معاہدہ ختم کرسکتی ہے ۔اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شریعت کے برعکس قرار دیا اور چیئرمین راغب نعیمی نے کہا کہ مرد کے دوسرے ، تیسرے یا چوتھے نکاح پر شریعت میں کوئی قدغن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شوہر کے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو نکاح ختم کرنے کا حق دینے کا فیصلہ غیرشرعی ہے ۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن اور سنت سے متصادم نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن اس پر شرعی رائے رکھنے کا ہمیں حق حاصل ہے ، عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ لینڈ آف لاء کے مطابق جبکہ شریعت کے منافی ہے ۔راغب نعیمی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اگلے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے ایجنڈے پر لائے گی۔یا د رہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ 23 اکتوبر کو جاری کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں