میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد نیو سٹی کی زمینوں پر دھاوا،عارف بلڈر قابض

حیدرآباد نیو سٹی کی زمینوں پر دھاوا،عارف بلڈر قابض

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) عارف بلڈرز نے سینکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا، ایچ او ٹنڈوجام قربان عاقلانی کی سربراہی میں سینکڑوں مسلح افراد نے حیدرآباد نیو سٹی کے اطراف کی زمینوں پر دھاوا بول دیا، دیوار تعمیر کردی گئی، ایوکیو پراپرٹی ٹرسٹ کی ایک سو ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا گیا ، رہنما پیپلز لائرز فورم ایڈوکیٹ شفیع جسکانی، تفصیلات کے مطابق عارف بلڈرز نے دیہہ ناریجانی میں سینکڑوں ایکڑ پر قبضہ کرلیا ہے ، گاؤن محمد بھرام اور مقامی رہائشیوں نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ ایس ایچ او ٹنڈوجام کی سربراہی میں سینکڑوں مسلح افراد نے دھاوا بول کر ان کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے جس پر وہ صدیوں سے کاشت کر رہے تھے ، مقامی ملاح، سید، چھلگری، جمالی و دیگر قومیت کے لوگوں نے بتایا کہ شیرباز مری، عبدالغفور مگسی، واسع و دیگر مسلح افراد نے جدید ہتھیاروںسے لیس ہوکر ان کی مورثی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے ، انہوں نے کہا انہیں گم کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ پولیس قبضہ مافیا کو تحفظ فراہم کر رہی ہے ، دوسری جانب روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے پیپلز لائرز فورم کی رہنما ایڈوکیٹ شفیع جسکانی نے کہا کہ ایویکیو پراپرٹی ٹرسٹ کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے جو کہ مقامی رہائشی آباو اجداد سے کاشت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا غریب کاشتکاروں کی زمین چھین کر انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کر رہی ہے جبکہ انتظامیہ عارف بلڈرز کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں