میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم بار بار تاریخ دیں گے اور بدلیں گے، انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے، فواد چودھری

ہم بار بار تاریخ دیں گے اور بدلیں گے، انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اپنی مرضی سے اپنی منزل پر پہنچیں گے، بار بار تاریخیں دیں گے اور بدلیں گے، انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں سے زیادہ بڑے مظاہرے لندن میں ہو رہے ہیں، یہ تحریک احتساب اور ملک کا نظام درست کرنے کی تحریک ہے۔انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف بینرز لگوانے پر خرم دستگیر کو گرفتار کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی، ہماری تمام نشستوں پر استعفے قبول کریں اور الیکشن کروائیں، اگلی 120 نشستوں پر بھی امیدوار عمران خان ہوں گے، مریم نواز پر اب پابندی نہیں وہ الیکشن لڑلیں ان کو اپنی مقبولیت کا پتا چل جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہاکہ پولیس اہلکارہی ہماری حقیقی آزادی کا ہراول دستہ ہے، ہم کس دن اسلام آباد پہنچیں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، ہم تاریخ دیں گے اور تاریخ بدلیں گے، ہم انہیں تھکا تھکا کر ماریں گے۔فواد چوہدری نے کہاکہ شریف فیملی اپنے پیسے ٹھکانے لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ رانا ثنا اور مریم اورنگزیب کو مارچ کے آہستہ ہونے پرتکلیف ہے لیکن ہم اپنی منزل پر اپنی مرضی سے چلیں گے آپ کی مرضی سے نہیں، ہم اسلام آباد پہنچنے کی تاریخ بدلتے رہیں گے آپ کو تھکادیں گے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ 37 حلقوں پر الیکشن ہوئے ہیں ان میں سے 29 پر پی ٹی آئی کی جیت ہوئی، شہباز شریف اور فضل الرحمان سمیت جس کو شوق ہے الیکشن لڑے مقبولیت کا پتاچل جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں