میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے کا انکشاف

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے کا انکشاف، ڈی جی کی موجودگی میں عقیلہ جلبانی نے مرد اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبار سیال پر طمانچے برسا دیے، ڈائریکٹر جنرل نے خاتون افسر کو ہی معطل کردیا، کرپٹ ٹولہ ہراساں کر رہا ہے، خودکشی پر مجبور کیا جا رہا ہے، عقیلہ جلبانی، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلشن شہباز اینڈ کوہستان عقیلہ جلبانی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان جبار سیال کی جانب سے نازیبا جملے کسنے پر خاتون افسر مشتعل ہوگئیں اور ڈائریکٹر جنرل سعید جمانی کے سامنے جبار سیال پر طمانچے برسا دیے جس پر جبار سیال آفس چھوڑ کر فرار ہوگیا، ڈائریکٹر جنرل نے دونوں افسران کے خلاف کارروائی کے بجائے خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہی معطل کردیا ہے۔ دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عقیلہ جلبانی نے کہا کہ جبار سیال مسلسل انہیں ہراساں کر رہا ہے اور نازیبا جملے کس رہا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئی، عقیلہ جلبانی کے مطابق کرپٹ ٹولہ انہیں ہراساں کر رہا ہے وہ خودکشی پر مجبور ہو چکی ہیں، ڈائریکٹر جنرل کو معطل کرنا تھا دونوں کو معطل کرکے تحقیقات کرتا لیکن صرف اسے معطل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سے موقف لینے کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہو سکا۔ واضع رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبار سیال پر غیرقانونی این او سیز دینے، پلاٹس کی ڈبلنگ فائلز سمیت کرپشن کی سنگین الزامات ہیں اور جبار سیال کے خلاف متعدد انکوائریز بھی چل رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں