میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت  کراچی ، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر بضد

سندھ حکومت کراچی ، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر بضد

جرات ڈیسک
بدھ, ۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے حوالے سے اپنی ضد پر قائم ہے۔ سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی کیلئے کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط کا جواب دیتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کرانے سے ایک بار پھر معذرت کر لی ہے۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی درخواست پر سیلاب اور دیگر وجوہات کی بنا پر 3 مرتبہ کراچی و حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے پولیس موجود نہیں، لانگ مارچ کیلئے 5 ہزار اہلکار اسلام آباد میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے 37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں، سیلاب کے باعث 17 ہزار پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے نہیں آ سکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں