میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان طلب

سائفر انکوائری اور فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان طلب

جرات ڈیسک
بدھ, ۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ اکاؤنٹ اور سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ طلب کر لیا۔ ایف آئی اے لاہور اور راولپنڈی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو راولپنڈی آفس میں 3 نومبر جبکہ لاہور دفتر میں 7 نومبر کو طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر آڈیو لیکس کی تفتیش کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، جس میں عمران خان کو 3 نومبر کو دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی( کل) جمعرات 3 نومبر کے لیے دوسرا نوٹس ارسال کر دیا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ اکاؤنٹ کیس کی تفتیش کے لیے عمران خان کو 7 نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے عمران خان کو وضاحت دینے کے لیے طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی (آج) 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں