میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کاقوم سے خطاب ملتوی، ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے، عمران خان

وزیراعظم کاقوم سے خطاب ملتوی، ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھا، ملک میں خون خرابہ بالکل نہیں چاہتا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کور کمیٹی ارکان کو کالعدم تنظیم سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس کے دوران پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور کی پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے پارٹی امور پر ارکان سے مشاورت کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ لاہور کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک میں خون خرابہ بالکل نہیں چاہتا، ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں رہا، بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، مذاکرات ہی مسلے کا واحد حل تھے۔انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے، اتھارٹی توہین رسالت کے سدباب کے لیے اقدامات کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیے جائیں گے، پارٹی رہنما آج سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔علاوہ ازیں وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے بہت جلد ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کریںگے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد پیر کی شام اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گِل کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری فوادحسین نے کہاکہ اس پیکج سے ایک کروڑ افراد مستفید ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ کمیٹی نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہارکیا اور اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کرنے پر زوردیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کمیٹی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بھی غور وخوض کیا ۔شہباز گل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ توقع ہے کہ وزیراعظم آئندہ چند روس میں قوم سے خطاب کریں گے تاکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے اور پیکج کی تفصیلات بتائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں