مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو بلالیا، ذرائع
ویب ڈیسک
پیر, ۲ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
حکومت گرانے کیلئے بنائے گئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 8 نومبر کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن )کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں دوپہر دو بجے ہوگا۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کی دیگر تمام جماعتوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک مزید موثر بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور ہوگا