گلگت بلتستان کے الیکشن میں سندھ پولیس کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے ،شہباز گل
شیئر کریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں سندھ پولیس کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے انہوں نے اس حوالے سے بلاول کے قافلے کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔سوشل میڈیا پر ایک پیغام میںوزیر اعظم اور وفاقی وزیر کشمیر و شمالی علاقہ جات کے دورہ گلگت بلتستان پر احسن اقبال کے اعتراض کے جواب میں شہباز گِل نے لکھا کہ وہ 28 اکتوبر کو ہی ایم این اے اور پبلک آفس ہولڈر بلاول کے دورے پر کہہ چکے ہیں کہ اب آپ دورہ کر رہے ہیں تو حکومتی وزرا کے دورے پر اعتراض نہیں کیجیے گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے پیغام میں احسن اقبال نے لکھا تھا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کے لئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کشمیر و شمالی علاقہ جات کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں مگر کیا کوئی پوچھنے والا ہے ؟۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جھوٹا اور منافق قرار دیا، اور کہا تھاکہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جیت کے لیے دعا کی تھی۔