میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوامی نیشنل پارٹی کا وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اعجاز شاہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے ،معاملات کی چھان بین کے لیے فوری ٹرتھ فائنڈگ کمیشن بنایا جائے ۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ جیسے لوگ کس کے ایما ء پر ایسی دھمکیاں دے رہے ہیں ،ریاست وضاحت کرے کہ اعجاز شاہ نے یہ بیان کیوں دیا ؟اگر اعجاز شاہ کا بیان ذاتی ہے تو ان سے پوچھا جائے کہ وہ کس کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں،اعجا ز شا ہ کو فوری طور پر وازرت سے ہٹا کر حقا ئق جانے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ اعجاز شاہ نے میاں افتخار اور بلور خاندان کا مذاق اڑایا ہے ، اعجاز شاہ کے بیان سے اس تاثر کو تقو یت ملی ہے کہ دہشت گر دی کے مسئلے پر ریا ست پاکستان دوہرے معیار کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اعجا ز شاہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ،دہشت گردی کے خلاف اے این پی کا موقف واضح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صف اوّل میں کردار ادا کیا ،دہشت گردی کو شکست دینے اے این پی کے لیڈرز اور کارکنان نے اپنی جانوں کی قربانی دی ،عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہی ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست اعجاز شاہ کے بیانات کے پیچھے حقائق کو جلد سے جلد سامنے لائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں