تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں، شاہد آفریدی
ویب ڈیسک
پیر, ۲ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، کرائوڈ گرائونڈ میں ہو تو کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے ۔ممیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کرکٹ نہیں ہوتی۔انہوںنے کہاکہ تماشائی ہوں تو پتا چلتا ہے ، شور ہوتا ہے اور ایک جذبہ ہوتا ہے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ تماشائیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کی تحریک ملتی ہے ، دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اسٹار آل رائونڈر نے کہا کہ اب صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ کرکٹ تماشائیوں کے بغیر ہونی ہے ، ورنہ مزہ تو کرائوڈ میں ہے ۔