میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ تیز گام،جاں بحق 57 افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپلنگ مکمل

سانحہ تیز گام،جاں بحق 57 افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپلنگ مکمل

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سانحہ رحیم یار خان میں جاں بحق 57 افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپلنگ مکمل کرلی گئی، نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ، سیمپل میچ ہونے پر شناخت کا عمل 10 روز تک مکمل ہوگا۔رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں 57 لاشیں موجود ہیں جن کی شناخت میں مشکل پر ڈین این اے کیلئے لاشوں سے نمونے حاصل کئے گئے ، جاں بحق افراد کے ورثا کو بھی طلب کیا گیا اور سیمپلنگ کیلئے ان کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ۔ ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت کا عمل 10 روز تک مکمل کر لیا جائے گا، سیمپل میچ ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی، پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں