میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دل، گردے کے مسائل نوازشریف کے علاج میں مشکلات کا سبب

دل، گردے کے مسائل نوازشریف کے علاج میں مشکلات کا سبب

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نوازشریف کو دل اور گردہ کے مسائل علاج معالجہ میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں تاہم ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد55 ہزار تک پہنچ گئی ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہونے کے بعد نوازشریف کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئیں اور آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات بھی نوازشریف کو بہتر کر رہی ہیں۔ نوازشریف کو طبیعت کی سخت خرابی کے بعد بدھ کی رات نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔نواز شریف کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہونے کے سبب انہیں ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔سروسز ہسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں