میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تیز گام سانحہ، میر پور خاص میں تیسرے روز بھی فضا سوگوار

تیز گام سانحہ، میر پور خاص میں تیسرے روز بھی فضا سوگوار

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

میر پور خاص کے کئی افراد تیزگام سانحہ میں جاں بحق ہوئے ہیں جس کے باعث تیسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار رہی، حکام لاپتہ اور جاں بحق افراد کی درست تعداد کے بارے میں تاحال گومگو کا شکار ہیں۔ٹرین کے المناک حادثے میں جان سے گئے میر پور خاص اور عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے اب تک 11 افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔سانحے کے تیسرے روز بھی شہر میں سوگ کی فضا ہے ، جاں بحق اور لاپتہ افراد کے گھروں پر تعزیت اور دکھ بانٹنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ حلیم عادل شیخ اور خالد مقبول صدیقی سمیت کئی سیاسی رہنما لواحقین سے تعزیت کے لیے پہنچے ۔بتایا جا رہا ہے کہ میر پور خاص سے ٹرین میں 84 سے زائد افراد روانہ ہوئے تھے جن میں سے بیشتر اب تک لاپتہ ہیں۔ڈی سی آفس کے کنٹرول روم میں 45 ایسے افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جو حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں، لیکن حکام سانحے میں جاں بحق افراد کی درست تعداد کے بارے میں اب بھی گومگو کا شکار ہیں۔ادھر سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی میتیں رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتا ل کے سرد خانے میں موجود ہیں۔لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں لینے کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرانے شیخ زید ہسپتا ل پہنچے ہیں، متاثرین نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں صرف انتظار کرنے کا کہا جا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں