آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔ آئی ایم ایف نے فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی تجویز دی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے ریوینو ایجنسی پورے ملک کا ٹیکس جمع کرے ،ریونیو ایجنسی کے قیام سے ٹیکس جمع کروانا آسان ہو گا، وفاق، صوبے اور ضلعوں کا ٹیکس ایک ہی جگہ پر جمع ہو سکے گا۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ ریونیو ایجنسی صوبے اور ضلع کی سطح پر ٹیکس جمع کرے اور وفاق صوبے اور ضلع کا ٹیکس جمع کر کے واپس کر سکتا ہے ۔ ٹیکس گزار کو وفاق، صوبے اور ضلع کے ٹیکس دفاتر کے چکر بھی نہیں لگانا پڑیں گے ۔