میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے چارج سنبھال لیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وہ اس سے پہلے بھی 6 سال تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔منیر اکرم کو ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ۔منیراکرم نے 1967ء میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیار کی تھی، سفارتکاری کے میدان میں غیرمعمولی کردار پر انہیں ہلال قائد اعظم سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔وہ اس سے قبل 2002سے 2008تک مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے منیراکرم نے کہا کہ انہوں نے ایک ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالا ہے جب پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیلنجزہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں ، اس وقت پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں ہی میں چیلنجز درپیش ہیں۔واضح رہے کہ منیراکرم برسلز، ٹوکیو اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں