مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید
شیئر کریں
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے بانی امیر مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ جس میں وہ دادی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ مولانا سمیع الحق کے قریبی ساتھی اور واقعے کے وقت ان کے ساتھ موجود مولانا احمد شاہ نے امیر جمعیت علمائے اسلام (س) کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔مولانا احمد شاہ کے مطابق مولانا سمیع الحق آج ہی نوشہرہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ( کے سفاری ون) آئے تھے اور حملے کے وقت سوسائٹی کے اندر ہی موجود تھے کہ چند نامعلوم افراد نے مولانا پر چاقوؤں سے حملہ کردیا ، انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔
بعدازاں اُن کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق پر حملہ گھر کے اندر ہوا، وہ گھر میں عصر کے بعد آرام کررہے تھے ۔ اُن کے ڈرائیور اور گن مین کچھ دیر کے لیے وہاں سے باہر گئے تھے، جب وہ واپس آئے تو مولانا خون میں لت پت تھے، اُن پر چھری سے وار کیے گئے تھے۔