میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں عام تعطیل کا سماں،سڑکوں پر سناٹا،تجارتی مراکزبند،کاروبار زندگی مفلوج

شہر قائد میں عام تعطیل کا سماں،سڑکوں پر سناٹا،تجارتی مراکزبند،کاروبار زندگی مفلوج

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

توہین رسالت الزام سے سے آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف احتجاج کے دوران کراچی میں جمعہ کے روز عام تعطیل کا سماں ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سڑکوں پرسناٹا چھایا رہا۔بیشتر تجاری مراکز بند ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہوگیا۔گلی محلوں میں دکانیں بھی معمول سے کم کھلیں۔شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سمیت کئی علاقوں میں پیٹرول پمپ بھی بند رہے ۔ تعلیمی اداروں کی چھٹی ہونے کی وجہ سے شہر میں وینیں نہیں چل رہیں اور عام تعطیل کا سماں ہے ۔کراچی کی بندر گاہوں سے تیسرے دن بھی تجارتی مال کی نقل و حمل بند ہے ، کراچی سے 20 ہزار ٹرکوں کی نقل وحمل متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بندرگاہوں کے اندر جہازوں سے مال کی منتقلی معمول کے مطابق جاری ہے ، ایکسپورٹ کے لیے مال کی تیاری اور بعض ایکسپورٹرز کو اہداف میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ضلع شرقی میں ملیر اور اسٹار گیٹ کے مقام پر روڈ بلاک ہونے سے ایئرپورٹ جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے کے لیے یونیورسٹی روڈ استعمال کریں۔لانڈھی 89، لانڈھی 5 نمبر، لانڈھی نمبر 6، کورنگی نمبر 5، کورنگی نمبر 3، کورنگی ڈھائی نمبر اور قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے اطراف بھی سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں، جس کے باعث ٹریفک متاثر ہے ۔ضلع جنوبی میں گارڈن، ٹاور، تین تلوار، رنچھوڑ لائن اور شو مارکیٹ کے علاقوں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہے ۔ضلع ویسٹ میں حب ریور روڈ بلدیہ، ماڑی پور روڈ اور تین ہٹی پر بھی سڑکیں بند اور ٹریفک بلاک ہے ۔ضلع وسطی میں ناظم آباد، ناگن چورنگی، پاؤر ہاؤس چورنگی، نیو کراچی نمبر 5 اور سرجانی ٹاون کے علاقوں میں بھی سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں