ماسامہ کی وائٹ ہاؤس میں ہیلری کلنٹن نے میزبانی کی‘ روسی دعویٰ
شیئر کریں
ا سکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے وائٹ ہاؤس جا نے کا دعویٰ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نے ہیلری کلنٹن سے ملا قات کی تھی جس کی با قاعدہ تصاویر موجود ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ‘یاد کرو وہ زبردست سر کو چکرا دینے والی تصاویر جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اسامہ بن لادن کی کس طرح میزبانی کی گئی تھی’ان کا اشارہ اس تصویر کی جانب تھا جو روسی ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے، لیکن یہ تصویر جعلی ہے اصل تصویر 2004میں اس وقت لی گئی تھی جب ہیلری کلنٹن ایک تقریب میں انڈین موسیقار سبھاشیش مکھرجی سے ملی تھیں،اطلاعات کے مطابق یہ تصویر دراصل تصاویر کو فوٹوشاپ کرنے کے ایک مقابلے کے دوران تیار کی گئی تھی، اس مقابلے کا انعقاد FreakingNews.comنامی ویب سائٹ نے کیا تھا۔یہ ثابت کرنا تو ناممکن ہے کہ ہیلری کلنٹن کی کبھی اسامہ بن لادن سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ ملے بھی ہوں تو انھوں نے اکٹھے تصاویر نہیں کھنچوائیں،اسامہ کی اہلیہ نجوی غانم بن لادن اور بیٹے عمر بن لادن کی کتاب LadenbinUpGrowingکے مطابق اسامہ 1979میں دو ہفتوں کے لیے امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے روحانی استاد عبداللہ عزام سے ملاقات کی تھی جنھیں بابائے بین الاقوامی جہاد کہا جاتا ہے اس دوران اسامہ نے ریاست انڈیانا اور لاس اینجلس کا سفر کیا تھا، تاہم اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ وہ کبھی وائٹ ہاؤس گئے ہوں۔
اسامہ/ ہیلری