میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے کیوں جیل بھیجا گیا، شرجیل میمن سندھ اسمبلی میں پھٹ پڑے

مجھے کیوں جیل بھیجا گیا، شرجیل میمن سندھ اسمبلی میں پھٹ پڑے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے لیے الگ اور ہمارے لیے الگ قانون ہے یہ اداروں کی دوغلی پالیسی ہے تاہم ہم اپنے اوپر لگے ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب کیسز ہیں ،لیکن ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں، اسحاق ڈار پر کیس چل رہا ہے، لیکن وہ پوری دنیا گھوم رہے ہیں، نیب اہلکاروں نے وارنٹ کے بغیر مجھے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا اور جب میں وطن واپس ا?یا تو مجھے جہاز سے گرفتار کیا گیا اور کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب اہلکار ائیرپورٹ ہی نہ جاسکے، جبکہ نیب نے ان کی گرفتاری ظاہر کیوں نہیں کی۔شرجیل میمن نے کہا کہ نیب اور مسلم لیگ(ن) کی نرالی محبت ہے، نیب کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافی اور(ن) لیگ کے ساتھ دوستی ہے، مجھے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، کیا یہ توہین عدالت نہیں، وطن واپسی پر جو میرے ساتھ ہوا کیاں میاں صاحب کے ساتھ بھی ہوگا، اداروں کی دوغلی پالیسی کیوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے الگ قانون ہے اور ہمارے لیے الگ قانون ہے، تاہم ہم اپنے اوپر لگے ایک ایک الزام کا جواب دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں