محکمہ خزانہ، سندھ بھر میں ٹاؤن کمیٹی کو 4 ارب جاری
شیئر کریں
محکمہ خزانہ سندھ نے کراچی کے 25 ٹاؤنز۔ حیدرآباد کے 9 ٹاؤنز۔ سکھر کے 4 ٹاؤنز اور لاڑکانہ کے تین ٹاؤنز کو 3 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ سندھ بھر کے ٹاؤن کمیٹیز کو بھی 4 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے۔ مومن آباد ٹاؤن کو 7 کروڑ۔ منگھو پیر ٹاؤن کو 12 کروڑ 60 لاکھ۔ صدر ٹاؤن کو 16 کروڑ 50 لاکھ۔ لیاری ٹاؤن کو 14 کروڑ 90 لاکھ۔ سہراب گوٹھ ٹاؤن کو 3 کروڑ 10 لاکھ۔ صفورہ ٹاؤن کو 4 کروڑ۔ گلشن ٹاؤن کو 6 کروڑ 10 لاکھ۔ جناح ٹاؤن کو 7 کروڑ 60 لاکھ۔ چنیسر ٹاؤن کو 7 کروڑ 80 لاکھ روپے۔ ماڈل کالونی ٹاؤن کو 8 کروڑ 90 لاکھ۔ شاہ فیصل ٹاؤن کو 10 کروڑ 20 لاکھ روپے۔ لانڈھی ٹاؤن 12 کروڑ۔ کورنگی ٹاؤن کو 14 کروڑ 30 لاکھ روہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کو 17 کروڑ 80 لاکھ۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کو 12 کروڑ 60 لاکھ۔ گلبرگ ٹاؤن کو 12 کروڑ 90 لاکھ۔ لیاقت آباد ٹاؤن کو 9 کروڑ۔ ناظم آباد ٹاؤن کو 9 کروڑ 20 لاکھ۔ گڈاپ ٹاؤن کو 16 کروڑ 20 لاکھ۔ ملیر ٹاؤن کو 14 کروڑ 80 لاکھ۔ ابراہیم حیدری ٹاؤن کو 16 کروڑ 90 لاکھ۔ ماڑی پور ٹاؤن کو 12 کروڑ۔ مورڑو میربحر ٹاؤن کو 9 کروڑ 60 لاکھ اور بلدیہ ٹاؤن کو 12 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد کے نیرون کوٹ۔ میاں سرفراز ٹاؤن کو 2 کروڑ 60 لاکھ۔ پریٹ آباد کو ایک کروڑ 60 لاکھ۔ لطیف آباد ٹاؤن کو 2 کروڑ۔ سچل سرمست ٹاؤن کو 3 کروڑ 80 لاکھ۔ حسین آباد ٹاؤن کو ایک کروڑ 70 لاکھ۔ قاسم آباد ٹاؤن کو 2 کروڑ 10 لاکھ۔ ٹنڈو فضل ٹاؤن کو 2 کروڑ 60 لاکھ اور ٹنڈو جام ٹاؤن کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری ہوئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے سکھر کے تین ٹاؤنز کو 3 کروڑ۔ لاڑکانہ کے چار ٹاؤنز کو 3 کروڑ 60 لاکھ۔ شہید بینظیر آباد کے دو ٹاؤنز کو 2 کروڑ 30 لاکھ اور میرپور خاص کے دو ٹاؤنز کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ بھر کے 184 ٹاؤن کمیٹیز کو 4 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔