میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک،ویکسین خریداری میں کروڑوں کا فراڈ

محکمہ لائیو اسٹاک،ویکسین خریداری میں کروڑوں کا فراڈ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک ، سابق ڈائریکٹر اینمیل ہسبنڈری حزب اللہ بھٹو نے ویکسین خریداری کی مد میں کروڑوں روپے ڈکار لئے، 2022ء میں 24 کروڑ روپے کی ویکسین بغیر اوپن ٹینڈر کے خریدی گئی، استعمال سمیت معاہدے کی تفصیلات بھی موجود نہیں ہیں، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف، حزب اللہ بھٹو ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے سابق ڈائریکٹر اینمیل ہسبنڈری حزب اللہ بھٹو نے ویکیسن خریداری مد میں کروڑوں روپے ڈکار لئے ہیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2022ع میں دوران سیلابی بارش ایمرجنسی کے دوران بغیر کسے اوپن ٹینڈر اور اعلیٰ اختیاریوں سے اجازت لئے ڈائریکٹر اینمیل ہسبنڈری نے 23 کروڑ 97 لاکھ روپے روپے کی ویکیسن خریدی اور ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں ویکیسن کا آرڈر دیا اور ایک ہی وقت میں بڑے پیمانے پر ویکسین فراہمی دکھائی گئی، ویکیسن خریداری ریگیولر بجٹ سے کی گئی جبکہ اس کیلئے فنانس ڈویڑن نے کوئی علیحدہ بجٹ نہیں رکھی تھی، ویکسین کی جوائنٹ انسپکشن بھی نہیں کی گئی اور نہ لیبارٹری ٹیسٹ کروایا گیا، ویکیسن کی استعمال و فراہمی کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں جبکہ کہاں سے خریدی گئی اس کا بھی رکارڈ یا معاہدہ موجود نہیں ہے، واضع رہے کہ حزب اللہ بھٹو اس وقت ڈائریکٹر جن لائیو اسٹاک سندھ کے عہدے پر براجمان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں