آپ کی خدمت میں حسن نصراللہ، حزب اللہ کا موساد کے ہیڈ کوارٹر پرحملہ
شیئر کریں
حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے قریب گلیلوٹ کے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس بیس اور مضافات میں واقع موساد کے ہیڈکوارٹر پر متعدد راکٹس داغے۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس کے فادی راکٹوں نے کامیابی سے اسرائیلی فوجی اڈے اور موساد ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کا نام ’’آپ کی خدمت حسن نصر اللہ‘‘ ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ حزب اللہ کے ان حملوں میں اسرائیلی فوج کا کتنا جانی اور مالی نقصان ہوا تاہم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیکر فوجی اڈے پر گرے جس میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ نے اگست کے آخر میں اسرائیلی انٹیلی جنس فوجی اڈے گلیلوٹ اور موساد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اسرائیلی فوج نے اْس وقت کہا تھا کہ حزب اللہ کے ملٹری انٹیلی جنس فوجی اڈے کی تنصیبات پر حملے میں ناکام رہے تھے۔