میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں۔سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایک ماہ کے دوران حاصل نتائج بتانا چاہتا ہوں، حکومت نے گندم، چینی، یوریا اور پٹرولیم کی اسمگلنگ کو روکا، انٹی اسمگلنگ کے حوالے سے مشترکہ چیک پوسٹس قائم کر دی ہیں جن میں کسٹم، فرنٹیئر کور اور تمام ادارے شامل ہیں۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خاتمے کے لئے 1068 ایف آئی آرز درج کیں نارکوٹکس کے خلاف بھی بھرپور مہم جاری ہے 242 مقدمات درج کئے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں، ملوث افسران کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ اسمگلنگ میں سیکورٹی فورسز ملوث نہیں تھیں، کیونکہ یہ اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں بلکہ ٹرکوں پر ہورہی تھی، میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس میں آرمی چیف نے اپنے لوگوں کو واضح کہا ہے کہ نہ صرف کورٹ مارشل ہوں گے بلکہ ملوث افسران کو جیل بھی بھیجا جائے گا، فوج کا اپنا ایک احتساب کا نظام ہے جو ہم نے 9 مئی کو دیکھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں