بشریٰ بی بی کی شوہر کی سیکورٹی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی بی نے جیل میں شوہر کی سیکورٹی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں قیدیوں کو دی گئی سہولت کے برعکس چئیرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ملاوٹ زدہ خوراک میرے شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔انہیں و جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔