میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں حلقہ بندیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پنجاب کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کیلئے پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب کی ڈسٹرکٹ لیگل کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔صدر پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ نیراولپنڈی، اٹک،چکوال، پاکپتن،حافظ آباد اور ضلع سیالکوٹ کی لیگل کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔سیالکوٹ لیگل کمیٹی میں حامد بیگ،شیخ وقذص،عادل نثار بٹ،طاہر پٹیل،محسن ظفر گجر،حسن اکرم اور علی ایڈوکیٹ، راولپنڈی کمیٹی میں اسرار عباسی،اظہر نوید شاہ،اسد عباسی،خواجہ جاوید،اصف جدون،انسا مہناز ستی،ملک ظہیر ارشد شامل ہیں۔اٹک لیگل کمیٹی میں سید عظمت علی بخاری،محمد اظہر اور محبوب ایڈوکیٹ ، چکوال لیگل کمیٹی میں نثار اصغر،عتیق رسول،افتخار حیدر،فردوس احمد اور تیمور علی ایڈوکیٹ شامل ہیں۔پاکپتن کمیٹی میں ملک رزاق،شہزاد دستگیر،ملک زبیر یاسین،بابر منشا،راجہ طاہر عباس،تیمور بشیر،سید رفاقت علیشاہ،خرم چھٹی اور فیصل شاہ شامل ہیں۔حافظ آباد لیگل کمیٹی میں باقر حسین چٹھہ،ہارون شہزاد ہنجرہ ،فخر عباس اعوان اور جہانزیب ایڈوکیٹ شامل ہیں۔یہ کمیٹیاں الیکشن کمیشن میں اعتراضات اور اپیلیں کرنے میں مدد فراہم کرینگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں