90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
جرات ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 90 روز میں الیکشن کرانے کے احکامات جاری کرے، عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے۔