حکومت نے پٹرول کی قیمت کم کر کے گیس کے ریٹ بڑھا دیئے: سراج الحق
ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حالات کی خرابی کا سب اعتراف کر رہے ہیں ذمہ داری کوئی قبول نہیں کر رہا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔