میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ حیدرآباد، سابقہ سسٹم کی پچھلی تاریخوں میں دھندے بازی کی کوششیں

سندھ بلڈنگ حیدرآباد، سابقہ سسٹم کی پچھلی تاریخوں میں دھندے بازی کی کوششیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ریجنل ڈائریکٹر کے پاس آؤٹ ورڈ رجسٹر لے جانے پر سابقہ سسٹم کا افسر ڈسپیچر پر برہم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر کی جانب سے جعلسازی اور پچھلی تاریخوں میں منظوری کو روکنے کیلئے آؤٹ ورڈ رجسٹر ڈسپیچر کے ذریعے آفس میں منگوا کر دستخط کئے جس پر سابقہ سسٹم کا اہم افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری نے عرفان کلوئی نامی ڈسپیچر کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر نے چلے جانا ہے لیکن اس نے ہمیشہ رہنا ہے اور اس کی بغیر منظوری کے ریجنل ڈائریکٹر کے پاس رجسٹر کیوں لے کر گئے ، ذرائع کے مطابق آفس میں تلخ کلامی بھی ہوئی، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجنل آفس سے سسٹم کے خاتمے کے بعد سسٹم میں شامل افسران پریشانی کے شکار ہیں، عدنان شاہ بخاری نامی افسر ہر سسٹم کا اہم حصہ رہا ہے اور پردے میں رہ کر سسٹم کے تمام معاملات دیکھتا رہا ہے ، عدنان شاہ بخاری گزشتہ 10 سالوں سے ریجن آفس حیدرآباد میں تعینات ہے اور اسے سابقہ ڈی جی منظور قادر کاکا کے سسٹم کا اہم آدمی بھی سمجھا جاتا ہے ، عدنان شاہ بخاری کا گزشتہ کئی سالوں سے اتھارٹی پر کنٹرول رہا ہے اور اس کنٹرول کے باعث افسران سمیت تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد پریشانی کا شکار رہے ہیں، حالیہ دنوں میں سسٹم کے خاتمے کے بعد عدنان شاہ بخاری اور اس کے ساتھ سسٹم میں شامل افسران پریشانی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں