میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی ،صوبائی تحقیقاتی ادارے الرٹ،ڈیڈ فائلیں کھولنا شروع کر دیں

وفاقی ،صوبائی تحقیقاتی ادارے الرٹ،ڈیڈ فائلیں کھولنا شروع کر دیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی اداروں نے دس تا پندرہ سال پرانی ڈیڈ فائلیں کھولنا شروع کردی رواں ہفتے سرکاری اداروں میں اربوں کھربوں کی کرپشن و خلاف ضابطہ عوامل کے خلاف بڑا ایکشن ہونے جارہا ہئے جن اداروں کو ٹارگٹ کیا جائے گا ان میں سر فہرست ‘ ادارہ ترقیات کراچی ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی ‘ ضلعی بلدیات شرقی ‘ غربی ‘ جنوبی ‘ کورنگی ‘ ملیر ‘ شامل ہیں ادھر انتہائی باوثوق و اہم زمہ دار ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتہ کرپٹ مافیا اور انکے سرپرستوں کیلے گراں و بھاری ہوگا کئی تحقیقاتی اداروں نے اپنا ھوم ورک مکمل کرلیا ہئے مضبوط شواہدات اور ہاتھ لگے ثبوتوں کی بنیاد پر چھاپے اور گرفتاریاں عمل میں لائیں جائینگی جبکہ ‘ بدنام اور نام چین کرپٹ افسران و اہلکاروں ‘ کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہئے کرپٹ مافیا سے تعلق رکھنے والے تمام افسران و اہلکاروں سمیت سہولت کاروں کا مکمل ریکیٹ تیار ہئے بھرتی سے قبل رہن سہن طرز زندگی اثاثہ جات بینک بیلنس گاڑیاں بنگلے ودیگر سہولیات سے متعلق تمام ثبوت و شواہدات جبکہ بعد ازاں بھرتی کے معملات سب پر مکمل دسترس حاصل کرنے کے بعد بڑا آپریشن رواں ہفتے متوقع ہئے ذرائع ادھر اس تابڑ توڑ چھاپے اور گرفتاریوں میں کرپشن لوٹ مار مافیا کے ساتھ سیاسی غیرقانونی بھرتیوں ‘ تقرریوں ‘ تعیناتیوں ‘ سمیت جعلی بھرتیاں اور غیرقانونی ترقیوں کے حامل افراد بھی نشانے پر ھونگے رواں ہفتہ سیاسی بادشاہ و بازیگرو کے خلاف بھی کٹھن ہوگا مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے ایسے عناصر کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں