میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہران ٹاؤن پر عدالتی احکامات پر کارروائی ہورہی ہے،حکومت شامل نہیں، وزیر بلدیات سندھ

مہران ٹاؤن پر عدالتی احکامات پر کارروائی ہورہی ہے،حکومت شامل نہیں، وزیر بلدیات سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر بلدیات و لیبر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مہران ٹاؤن میں کوئی زیادتی نہیں ہوگی، عدالت کے احکامات پر تمام کارروائی ہو رہی ہے حکومت اس معاملے میں شامل نہیں بلکہ سرکاری اداروں کے سربراہان، افسران اور ملازمین پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں بہت سے ملازمین اس میں نامزد ہیں۔ حکومت کی نیت صاف ہے، ہم کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سالانہ عشائیہ کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سبکدوش ہونے والے صدر سلیم الزماں، نو منتخب صدر سلمان اسلم، کائیٹ کے سی ای او زبیر چھایا، یو بی جی کے صدر زبیر طفیل، خالد تواب، نجمی عالم، ڈی سی کورنگی سلیم اللہ اوڈھو، کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی، فرحان الرحمان،زاہد سعید، شیخ عمر ریحان، دانش خان،ذکی شریف، نگہت اعوان، ماہین سلمان، فرخ قندھاری، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ سمیت دیگر ممبران اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص ہدایت ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنی ہیں۔ تاہم حکومت کو بھی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے سالڈ ویسٹ پر کئی سالوں بعد اب جاکر مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں، اس کے بعد کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس کے معاہدے ہوئے، اس سے پہلے کانٹریکٹ نہیں تھے، اور امید ہے کہ اکتوبر کے اختتام تک کراچی سے کچرا اٹھنا شروع ہوجائے گا جس کے بعد جگہ جگہ کچرے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل میں بھرپور کام کر رہی ہے متعدد پروجیکٹ بروقت مکمل کئے جبکہ بیشتر پروجیکٹس پر ابھی کام جاری ہے جن میں ملیر ایکسپریس وے بھی شامل ہے۔ واٹر بورڈ کے نائب چیئرمین نجمی عالم کو چیئرمین پیپلز پارٹی نے خاص ہدایت دیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پانی کیلئے K4 کے علاوہ بھی منصوبے ہیں جنہیں بہتر کر رہے ہیں، ڈی سیلینیشن کو بہتر کر رہے ہیں اور ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ آگیآئیں اور لائسنس لیں تاکہ تھرڈ پارٹی کو بیچ میں سے نکالا جائے۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایس ایم منیر بھائی جان کی ہدایت پر جلد کاٹی کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کاٹی کی جانب سے گرین بیلٹ پر ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ اس سے قبل کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے خطاب میں کہا کہ سلیم الزماںاور ان کی ٹیم نے کاٹی کی بے لوث خدمت کی وہ کامیاب ترین صدر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں