میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،قانون توڑا تو سب جیل جائیں گے،وزیراعظم

نواز شریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،قانون توڑا تو سب جیل جائیں گے،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے خلاف سازش اور بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور بھارت ان کی پوری مدد کر رہا ہے۔

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے خلاف سازش اور بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور بھارت ان کی پوری مدد کر رہا ہے۔میں جمہوری وزیر اعظم ہوں، کس کی جرات ہے مجھے کہے استعفیٰ دو، نوازشریف نے کہا کہ مجھے جنرل ظہیر السلام نے کہا کہ آپ استعفیٰ دیں، میں ہوتا تو استعفیٰ مانگنے والوں سے استعفے کا مطالبہ کرتا۔پاک فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے، نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، مجھ سے پوچھے بغیر آرمی چیف کارگل پر چڑھائی کرتا تو میں اسے فارغ کردیتا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کبھی ڈیموکریٹ نہیں رہے، اپوزیشن جماعتوں کو جمہوریت پسند نہیں۔نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے تھے، وہ فوجی نرسری میں پلے ہیں۔ نوازشریف کی ہر آرمی چیف سے لڑائی رہی، ایجنسیوں کو نواز شریف کی چوریوں کا پتا چل جاتاتھا، یہ اقتدار میں مال بنانے کیلئے آتے ہیں۔ میں نواز شریف یا ذو الفقار علی بھٹو کی طرح فوج کی نرسری میں نہیں پلا۔ نواز شریف بے شرمی سے جھوٹ بول کر بیرون ملک گئے، انہوں نے اتنی بیماریاں گنوائیں کہ ایسے لگتا تھا کسی بھی وقت مرسکتے ہیں، ہمیں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف مرنے والے ہیں، نوازشریف سے متعلق کابینہ کا 6 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، کسی کو بھی نواز شریف پر یقین نہیں تھا، ڈاکٹر فیصل اور یاسمین راشد سے بار بار کہا کہ نواز شریف کوچیک کریں، ہمیں تو لگتا تھا نواز شریف کہ وہ جہاز کی سیڑھیاں بھی نہیں چڑھ سکیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے خلاف سازش اور بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں اور بھارت ان کی پوری مدد کر رہا ہے، وہ بھارت کی مدد سے فوج کے خلاف بات کررہے ہیں۔ جن عدالتوں نے انہیں ریلیف دیا انہیں پر حملے کررہے ہیں، عدلیہ، فوج اور نیب خود جواب نہیں دے سکتے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کا کام حکومت چلانا نہیں، مجھے فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، میں واحد آدمی ہوں جو فوج کی کسی نرسری میں نہیں پلا، پاک فوج نہ ہوتی تو پاکستان کے 3 ٹکڑے ہوچکے ہوتے، منتخب حکومت آئین کے مطابق کام کررہی ہے، آج پاک فوج میری پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے، پائلٹ واپس کرنے اورکرتارپورراہداری کے فیصلوں پرفوج ساتھ کھڑی ہوئی، آرمی چیف نے گلگت بلتستان پر مجھ سے پوچھ کر اپوزیشن سے میٹنگ کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں