میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد

نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف کی تقریر یا بیان ٹی وی پر نشر نہ کیا جائے۔ پیمرا نوٹیفیکیشن کے مطابق زیر التوا مقدمات کی سماعت تک کسی بھی ملزم کی تقریر یا بیان نشر نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نواز شریف ایک اشتہاری مجرم ہیں، عدالت کی جانب سے ان کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔سابق وزیراعظم کی کوئی بھی تقریر یا بیان اس وقت تک نشر نہیں کیا جائے جب تک ان کے مقدمے کا فیصلہ نہیں آ جاتا۔پیمرا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے مفرور قرار دیئے گئے مجرموں کو ٹی وی پر نشر نہیں کیا جائے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزراء آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) میں میاں محمد نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کو چاہیے نواز شریف کے بیانات نشر کرنے پر پابندی لگا دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں