بھارت میں ایئربیسز پر حملوں کاخطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سرینگر، امرتسر اور پٹھان کوٹ ایئربیسز پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے جس کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر، پنجاب کے شہر امرتسر اور پٹھان کوٹ کے ایئربیسز پر دہشتگرد حملوں کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے وہاں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ سرینگر، اوانتی پورہ، جموں،پٹھان کوٹ اور ہندن ایئربیسز پر اورنج الرٹ جاری کیا گیا کیونکہ وہاں 8 سے 10 مبینہ دہشتگرد خودکش حملہ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی اعلیٰ حکام خطرے سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔