میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پلاسٹک بنانے والی کمپنی کاس لیب کا کیئر کاسمیٹکس کی جعلی مصنوعات بنانے کا انکشاف

پلاسٹک بنانے والی کمپنی کاس لیب کا کیئر کاسمیٹکس کی جعلی مصنوعات بنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پلاسٹک کی مصنو عات بنانے والی کمپنی کاس لیب کی جانب سے ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیئرکی کاسمیٹکس مصنوعات بنائے جانے کا انکشاف،کاس لیب کے مالک پرویز اقبال کی طرف سے کمپنی کا نام بدل بدل کر کیئر کے نام سے لوشن ،ہیئر ریموور کریم، بیوٹی کریم اور بلیچ کریم سمیت درجنوں آئمز تیار کرکے اربوں روپے کی غیرقانونی آمدنی کیے جانے پر متعلقہ اداروں نے آنکھیں موند لیں،کیئرکاسمیٹکس مصنوعات بنانیوالی اصل کمپنی کیئر کاسمیٹکس کے مالک امجد شاہ کی متعلقہ اداروں کو پرویز اقبال کے خلاف دی گئی درخواستیں سرخ فیتے کی نذر کر دیں گئیں۔
جرأت تحقیقاتی سیل کو موصول دستاویزات کے مطابق ملتان کی پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کی جانب سے ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کئیر کمپنی کی کاسمیٹکس مصنوعات بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے نہ صرف سالانہ اربوں روپے کی غیر قانونی آمدنی کی جارہی ہے بلکہ سیلز اور سروسسز ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا ٹیکا بھی لگایا جاریا ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان کے تاجر پرویز اقبال کی کمپنی کاس لیب پلاسٹک کی بوتلیں اور ٹیوب بناتی ہیں لیکن اس کی آڑ میں اسکا سب سے بڑا دھندہ غیر قانونی طریقے سے کئیر کے نام سے کاسمیٹکس مصنوعات بنائے جانے کا ہے۔
ذرائع کے مطابق کئیر کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی کمپنی کئیر کاسمیٹکس کے مالک لاہور کے تاجر امجد شاہ کی طرف سے متعلقہ اداروں کو کئیر کی جعلی مصنوعات بنانے والی کمپنی کاس لیب کے خلاف متعدد شکایات کی گئیں لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر کاس لیب اور کمپنی کے مالک پرویز اقبال کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ذرائع کے مطابق کئیر کاسمیٹکس کی جعلی مصنوعات بنانے والی کمپنی کاس لیب کے مالک متعلقہ اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اپنی غیر قانونی کاسمیٹکس مصنوعات پر کمپنی کا نام بدلتے رہتے ہیں اور اب تک وہ چھ سے زائد مرتبہ نام تبدیل کرچکے ہیں جن میں بیوٹی ایکسپرٹ اور کئیر کاسمیٹکس انٹر نیشنل اور کیئر کاسمیٹکس پاکستان جیسے نام شامل ہیں۔اس ضمن جب جرأت نے کاس لیب پرائیویٹ لمیٹڈکے مالک پرویز اقبال سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انھوں نے اپنے موبائل فون پر موصول ہونیوالی نمائندہ جرات کی کال اٹینڈ نہیں کی۔دوسری جانب کئیر کاسمیٹکس کے مالک امجد شاہ نے جرأت کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ ان کی جانب سے کئیر کی غیر قانونی طریقے سے مصنوعات بنانے والی کمپنی کاس لیب اوران کے مالک پرویز اقبال کے خلاف تمام متعلقہ اداروں میں درخواستیں دی گئی ہیں لیکن ان اداروں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں