میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ نون کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ، رانا مشہود

مسلم لیگ نون کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہوگئے ، رانا مشہود

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ماہ بعد اس پوزیشن میں ہوں گے کہ دوبارہ حکومت بنا سکیں ،ہم ڈیل کرنے والے نہیں بلکہ اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں ، جنہوں نے پی ٹی آئی پر گھوڑا سمجھ کر ہاتھ رکھا انہیں سمجھ آ گئی ہے کہ یہ خچر نکلا ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈلیور نہیں کر پائے ۔ پی ٹی آئی والوں نے جو جھوٹ بولے وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں ۔لوگوں کو جھوٹ بول کر پی ٹی آئی میں شامل کرایا گیا ،آزاد امیدواروں سے جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ان کو یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ شہباز شریف بہتر وزیر اعظم ہو سکتے تھے اور آج کی حکومت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہے ہوتے ۔ انہوں نے اس سوال پر کہ آپ کی ڈیل ہو گئی ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیل کرنے والے لوگ نہیں ہیں ہم اصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں ۔ جس اسٹیبلشمنٹ کی بات کی جاتی ہے وہ بھی ہمارا ہی حصہ ہیں ہمارے ہی لوگ ہیں اور معاملات کو ٹھیک کرنے میں شہباز شریف کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں جھوٹ کا بخار ایکسپوز ہوجائے گا اور (ن) لیگ بہتر کارکردگی دکھائے گی ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پچاس سے زائد پٹیشنز پڑی ہیں اور نئے قانون کے مطابق ان کا چھ ماہ میں فیصلہ ہونا ہے اور پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔آئندہ دو ماہ بڑے اہم ہیں اور بہت بڑی تبدیلی آئے گی ۔ پنجاب کے اندر زبردست طریقے سے سامنے آئیں گے۔رانا مشہود نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کہ ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہمارے لیے بڑا سانحہ تھا لیکن ہم عوام کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔ حکومتی اراکین منشا بم جیسے لوگوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں ۔ اب حکومت کا سو روز کا ہنی مون نہیں چلے گا بلکہ ان کا احتساب ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں