میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ،ایم ڈی پریتم داس کا سسٹم زور پکڑ گیا

محکمہ آبپاشی ،ایم ڈی پریتم داس کا سسٹم زور پکڑ گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ آبپاشی ،سندھ حکومت کے بااثر شخصیات کا بدعنوان ایم ڈی سیڈا پر آشیرباد، اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث پریتم داس سسٹم کا خاتمہ نہ ہو سکا، جنرل منیجر فنانس کی مدد سے کروڑوں روپے کے گھپلے، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے بااثر شخصیات کے آشیرباد کے باعث سندھ حکومت نے ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، ٹھٹہ میں اربوں روپے کی کرپشن میں نیب کی تحقیقات میں زیر تفتیش ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے اینٹی کرپشن کراچی اور حیدرآباد میں معتدد تحقیقات موجود ہیں لیکن تحقیقاتی ادارے محکمہ آبپاشی کے سسٹم سرغنہ کے آگے بے بس دکھائے دیتے ہیں، اینٹی کرپشن نے کچھ دن قبل آمدن سے زائد اثاثاجات بنانے، اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر جائیداد خریدنے سمیت بیرون ملک پیسے منتقل کرنے کے سنگین الزامات میں پریتم داس کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں تاہم ذرائع کے مطابق پریتم داس نے وہ تحقیقات بھی رکوانے میں کامیاب ہوگیا، ذرائع کے مطابق پریتم داس نے گزشتہ ایک دہائی سے محکمہ آبپاشی کے مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی ہے اور کالے دھن کو بیرون ملک منتقل کرنے کے ساتھ ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ہے، ذرائع کے مطابق کراچی میں دو پراجیکٹس کی سرمایہ کاری پریتم داس نے کی جبکہ فرنٹ مین کسے اور کو بنایا، پریتم داس پر گریڈ 18 کی خاتون افسر کو جنسی حراسان کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے، ذرائع کے مطابق سیڈا میں پریتم داس سسٹم کے تحت کروڑوں روپے کی کرپشن کا سلسلہ جاری ہے، جنرل منیجرجر فنانس کی ملی بھگت سے سیڈا کے اربوں روپے کے بجٹس پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے، محکمہ آبپاشی نے دو بار پریتم داس کو ہٹانے کی سمری بھیجی تاہم سندھ حکومت بااثر افسر کو عہدے سے نہ ہٹا سکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں