عارف بلڈر کو ادارہ ترقیات کا تحفظ حاصل
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے، ادارہ ترقیات کا ڈی جی تحفظ دینے لگا، اینٹی کرپشن نے سابق سسٹم کا گھیراؤ تنگ کردیا، 5 ستمبر کو رکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کا ڈائریکٹر جنرل بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کو تحفظ دینے کیلئے میدان میں آ گیا ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر کے سہولتکار سابق سسٹم کی شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے رخصتی کے بعد سابق سسٹم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور مختلف طریقوں سے افسران پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پرویز احمد بلوچ بھی سابق سسٹم کو تحفظ دیتے ہوئے عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کو تحفظ دینے لگا ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر ڈائریکٹر جنرل سمیت سابق سسٹم کو دوبارہ ادارہ ترقیات پر مسلط کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے، دوسری جانب اینٹی کرپشن نے سابق سسٹم نے افسران کا گھیراؤ تنگ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر معتدد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اینٹی کرپشن نے ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل کو لیٹر جاری کرتے ہوئے 120 اسکوائر یارڈس کے پلاٹ نمبر 166، پلاٹ نمبر 1 کا مکمل رکارڈ، سیکرٹری عبدالمنان شیخ کی تقرری کے دوران جاری کی گئی این او سیز سمیت دیگر رکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری ادارہ ترقیات کو بھی پیش ہو کر بیان رکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.۔