میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا،شیر افضل مروت

آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا،شیر افضل مروت

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہوگا جو ذمہ داری ملی ادا کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا کہ کل اسلام آباد میں واپس آجاؤں گا،آٹھ ستمبرکے جلسے کی تیاری کروں گا،آٹھ ستمبرکا جلسہ کامیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جلسے کوکامیاب بنانا ہے ، جلسہ باربارموخرہونے سے بانی پی ٹی آئی کی کازکونقصان ہوگا، بغیرکسی وجہ کے بانی پی ٹی آئی سے جلسہ منسوخ کروایا گیا، بیرسٹرگوہرکے بیان کے بعد دوبارہ مجھے وٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا ہے ۔شیرافضل مروت نے کہا کہ چھ ماہ سے جلسہ موخرہورہا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے حکم پرجلسہ موخرکرنا پڑا، میرے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ اسلام آباد کا جلسہ موخر ہو گا، اب ہرحال میں جلسہ ہوگا، میرے خیال میں اسلام آباد جلسہ منسوخ کرنے سے اچھا نہیں ہوا، اب لکیر پیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، مینڈیٹ واپسی کی تحریک چلانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، جلد ہی تحریک کا آغازہوگا، یہ تحریک پاکستانیوں کی تحریک ہوگی، تحریک کا مقصد لوگوں کے ڈراورخوف کوختم کرنا ہے ، تحریک کی شروعات پنجاب سے کریں گے ، تحریک میں مارچ اوردھرنے بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کال ہوگی لیڈرشپ سڑکوں پرہوں گی، دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے ، ہمارے پاس تحریک چلانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے ، عنقریب دنیا ایک کامیاب تحریک دیکھے گی، افسوس کے ہم ظلم کے سامنے سرنگوں کر چکے ہیں، عوام لبیک کہیں گے تو تحریک کا جلد آغاز ہو گا۔شیرافضل مروت کا مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگرمولانا فضل الرحمان حکومت میں جائیں گے توسیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں