میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہوتی ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر سے مذاکرات کی بات نہیں کی نہ ایسا ارادہ ہے ، کسی پی ٹی آئی رکن یا وفد نے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کی بات نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی، حکومت سے براہ راست مذاکرات نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں