میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران سندھ حکومت کا کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

نگران سندھ حکومت کا کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے کہاہے کہ کچے میں ڈاکوں کے خلاف جلد پولیس اور رینجرز مل کر آپریشن شروع کرینگے، سینٹرل جیل کی طرح لانڈھی جیل میں بھی موبائل جیمرز لگائیں گے تاکہ جیل کے اندر سے کوئی نیٹ ورک نہ چلاسکے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں پولیس افسران تعینات کردیئے جائیں گے، جس کے بعد شہر میں تبدیلی نظر آئے گی، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی نئے تعینات کررہے ہیں، کوشش ہے تعیناتی میں کوئی سیاسی عمل دخل نہ ہو۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر کچے کے علاقوں میں آپریشن کرنے جارہے ہیں، کچے میں ڈاکوں کیخلاف آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ ہوگا، کچے کے علاقوں میں مخصوص ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ رانی پور فاطمہ کیس میں ملوث کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، فاطمہ کا کیس حل کرنے کیلئے نگراں حکومت سنجیدہ ہے، فاطمہ کیس منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل جیل میں جیمرز ہیں، کوئی قیدی موبائل استعمال نہیں کرسکتا، لانڈھی جیل میں بھی جیمرز لگائیں گے تاکہ کوئی قیدی نیٹ ورک نہ چلاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں