میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قبضوں ،سرکاری خزانے میں خرد برد100 افراد اسٹاپ لسٹ میں شامل

قبضوں ،سرکاری خزانے میں خرد برد100 افراد اسٹاپ لسٹ میں شامل

ویب ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں زمینوں پرقبضوں،سیاسی پشت پناہی،اختیارات سے تجاوزاورسرکاری خزانے میں خردبرد کے الزام پر100سیافراد کے نام شامل کرلیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں زمینوں اوردیگرقیمتی املاک پربے دریغ قبضوں، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے، اختیارات سے تجاوزسمیت مختلف الزامات کی وجہ سے اعلیٰ شخصیات سے لے کرنچلی سطح تک 100سیزائد افراد کے نام ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ حکام انٹیگریٹیڈ بارڈرمینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، اس تناظر میں گزشتہ ماہ کچھ سنگین الزامات کے شکار افراد کو آف لوڈ کیاجاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب سمیت دیگرتحقیقاتی اداروں کی جانب سے ان افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، مذکورہ افراد میں سیاسی رہنماوں، ورکرز کے علاوہ پولیس افسران جبکہ سیاسی شخصیات کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کراچی سمیت دیگرملکی ہوائی اڈوں پردوقسم کی اسٹاپ لسٹ موجود ہے،ایک اسٹاپ لسٹ مینول طریقے پرکام کرتی ہے،جس میں مذکورہ ادارے کی جانب سے تحقیقات کے دوران الزامات کے شکارافراد کے حوالے سے ردوبدل کی جاتی ہے جبکہ کمپیوٹرائزاسٹاپ لسٹ میں پروازپرجانے سے قبل قومی شناختی کارڈ نمبراوردیگرمعلومات پرسسٹم الرٹ ہوجاتا ہے،جس کے بعد مذکورہ افراد کو آف لوڈ یا پھرحراست میں لیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں