حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کے خلاف بینرز آویزاں
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں مختلف مقامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے عدنان شاہ بخاری کے خلاف بئنرز آویزاں، بینرز پر عدنان شاہ کی غیرقانونی تقرری اور بے نامی اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ، بئنرز پر اہلیان حیدرآباد لکھا ہوا، عدنان شاہ بخاری کو سابقہ کاکا سسٹم کا اہم آدمی سمجھا جاتا ہے، 10 سال سے حیدرآباد ریجن آفیس میں ایک ہی عھدے پر موجود، عدنان شاہ کے خلاف متعدد بار بئنرز آویزاں کئے جا چکے، بااثر افسر کے خلاف اعلیٰ حکام کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری کے خلاف شہر بھر میں مختلف مقامات پر بئنرز آویزاں کئے گئے ہیں، بئنرز پر عدنان شاہ کی غیرقانونی مقرری کا نوٹس لے کر بے نامی اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، بئنرز پر مطالبہ اہلیان حیدرآباد کی جانب سے کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی متعدد بار عدنان شاہ بخاری کے خلاف شہر بھر میں بئنرز آویزاں کئے جا چکے ہیں، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری سابقہ کاکا سسٹم کا اہم آدمی اور نسلہ ٹاور کیس میں گرفتار مرکزی ملزم سابقہ ڈی جی منظور قادر کاکا کا قریبی سمجھا جاتا ہے، عدنان شاہ بخاری گزشتہ 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس حیدرآباد ریجن آفیس کے عھدے پر موجود ہے، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری ہر سسٹم کا چہیتا افسر ہے اور بھتہ خوری کے باعث شھر بھر کے تعمیراتی شعبے سے وابستہ لوگ اور اتھارٹی کے ملازمین عدنان شاہ بخاری سے نالان ہیں، ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اتھارٹی کے ملازمین نے شھر بھر میں عدنان شاہ بخاری کے خلاف بئنرز آویزاں کئے تھے، بئنرز آویزاں ہونے کے کچھ دیر بعد نامعلوم افراد نے شھر بھر سے بئنرز اتار دئے، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ کے حکم پر اتھارٹی کے ملازمین نے بئنرز اتار دئے ہیں۔