پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم نے مل کر کراچی کے اداروں پر قبضہ کیا، حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کراچی کے اداروں پر قبضہ کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی 4 سالہ بچی کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں 5 بچے مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں، گزشتہ 15 سال سے پیپلز پارٹی حکومت کر رہی ہے لیکن گٹر کے مین ہولز تک نہیں لگائے۔انہوںنے کہا کہ کچے اور پکے کے ڈاکو ہم پر مسلط ہیں ان پر ٹیکس بھی نہیں لگائے جاتے، قادر پٹیل مواچھ گوٹھ سے ہی وزیر صحت تھے لیکن یہاں کوئی ڈسپنسری تک نہیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قبضہ مئیر مرتضی وہانب کہتے ہیں کہ گٹر کے ڈھکن نشئی لے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے افسران ہی منشیات کی سرپرستی کر رہے ہیں۔مہنگائی کے خلاف ہڑتال پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کا شکریہ جنہوں نے جماعت اسلامی کی پر امن ہڑتال کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کہتے ہیں اتنی بھی مہنگائی نہیں ہوئی کہ لوگ پہیہ جام ہڑتال کریں، وہ پی ڈی ایم کی زبان استعمال نہ کریں ورنہ وہ دن دور نہیں جب لوگ آپ کے گھروں کا رخ کریں گے۔