میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، عمران خان کا پیغام

تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، عمران خان کا پیغام

جرات ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد لیگل ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تندرست اور مکمل فٹ ہیں، بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ بیرسٹر شعیب شاہین نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں کی اس کی ترید کرتا ہوں، شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ایکسرسائز کرتے ہیں۔شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا، جن کے اثاثے باہر ہیں، ڈالر بڑھنے سے صرف انہی کو فائدہ ہوا، بجلی، گیس مہنگی پی ڈی ایم کی تشخیص کردہ حکومت نے کی ہے، میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی اس قوم کے لیے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمیں پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں سے بات چیت کے لیے تیار ہوں، بات چیت صرف اور صرف الیکشن پر ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں