میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں چھالیہ تیار کرنے والی 7 فیکٹریاں سربمہر

کراچی میں چھالیہ تیار کرنے والی 7 فیکٹریاں سربمہر

جرات ڈیسک
هفته, ۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کے عملے نے چھاپا مار کارروائیوں کے دوران چھالیہ تیار کرنے والی 7 کمپنیاں سربمہر کردیں جہاں سے پروڈکشن مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید بلوچ کے مطابق کسٹمز میں کرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران مختلف کمپنیوں کی غیر قانونی پروڈکشن کی نشاندہی ہوئی جس پر کارروائیوں کے دوران گلیکسی انٹرنیشنل، عزیز پروڈکشنز، سنی پروڈکشن، کرن پروڈکٹ، پیپسی کمپنی، انسا فوڈ پروڈکٹ اور رجنی کی پروڈکشن غیر قانونی پائی گئی۔ جاوید بلوچ کے مطابق غیر قانونی سامان کی ضبطگی کے بعد کمپنیوں کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔ جاوید بلوچ کے مطابق ان کمپنیوں کی تیار کردہ پیپسی، رجنی، تارا، سنی، ٹیسٹی، بمبئی، نگینہ، صنم چھالیہ اور دیگر کی پروڈکشن مکمل بند ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں